جامعہ مصباح العلوم چوکونیاں میں تعلیمی مظاہرہ و تقسیم انعامات

content source: https://mashreqiawazjadeed.com

جامعہ مصباح العلوم چوکونیاں میں تعلیمی مظاہرہ و تقسیم انعامات

مقابلوں سے خفتہ صلاحیتوں کی شناخت کے ساتھ اسے نشوونما پانے کا موقع ملتا ہے: انعام اللہ فلاحی

ڈومریا گنج(سدھارتھ نگر): کسی بھی تعلیمی ادارے میں ہم نصابی سرگرمیوں کی انجام دہی سے وہاں کی صحت مند تعلیم کے رخ کا پتہ چلتا ہے۔ کیونکہ صحت مند تعلیم کے لیے غیر تدریسی سرگرمیاں سنگ میل کا درجہ رکھتی ہے۔

مذکورہ خیالات کا اظہار معاون سکریٹری تعلیم جماعت اسلامی ہند مولانا انعام اللہ فلاحی نے جماعت مصباح العلوم چوکونیاں میں منعقد ہونے والے تعلیم مظاہرہ و تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر اپنے صدارتی خطاب کے دوران طلباء اساتذہ اور دور دراز سے آۓ ہوۓ مہمانان گرامی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر مختلف مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ تلاوت سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ اور شہباز احمد نظامت ذمہ انجام دی۔ دعا پر اختتام دی۔