بنگلور: شعبہ تعلیم جماعت اسلامی ہند کرناٹک کی جانب سے شہر کے شانتی سدن آر ٹی نگر بنگلور میں تعلیمی اداروں کے ذمہ داران کا ایک روزہ و رکشا پ منعقد کیا گیا۔ اجلاس کا آغا زجناب اکبر علی سکریٹری حلقہ جماعت اسلامی ہند کرناٹک کے تذکیر باالقرآن سے ہوا۔ حافظ محمد اسلم سکریٹری حلقہ شعبہ تعلیم نے افتتاحی کلمات فرمایا۔ جنا ب سید تنویر احمد سکریٹری مرکز جما عت اسلامی ہند نے ’اسکول کو اونچا اٹھا نے کے تدابیر‘ اس عنوان پر دورانِ تقریر کہا کے ”شعبہ تعلیم حلقہ کرناٹک آپ کے تعلیمی معیا ر کواونچھا اٹھانا چا ہتا ہے ہما رے تعلیمی ادارے سما جی تبدیلی کا ذریعہ بنے پورے سما ج میں صا لح تبدیلی برپا ہو ہم تعلیمی اداروں کے ذمہ داران کی ایسی ٹیم تیا ر کرنا چا ہتے ہیں جس سے ہم اپنے مقا صد کو حا صل کریں۔ہما رے پاس جو طلبا پڑھ رہے ہیں جو اسٹا ف ہما رے پا س مو جود ہے وہ اس مقصد کو جانیں۔ ہمارے اسکول میں پڑھا رہے اساتذہ کی ہم خصوصی ٹریننگ کا اہتمام کریں، لا شعو ر ی طور پر ہم نے یہ طے کر لیا ہے کہ ہما را کا م تو کمزور لو گوں کو تعلیم دینا ہے۔ با ت جب بہتری (Improvement) کی کہی جا تی ہے تو معیا ری تعلیم کاتعلق محض فیس سے نہیں ہے بلکہ مینجمنٹ کے کمٹمنٹ (Commitment) سے ہے بعض تعلیمی ادارے اپنے معیا ر کو اونچا اٹھا رہے ہیں لیکن ان کے پاس Infrastructure اتنا عالیشان نہیں ہے تعلیمی اداروں کو اونچا اٹھا نے کا تعلق محض سرما یہ سے نہیں بلکہ اس کا تعلق ہمارے creativity سے ہے آپ ذمہ داران اپنے آپ کو Update کرناچاہئے۔ محترم ڈاکٹر بلگا می محمد سعد امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ کر نا ٹک و چیر مین بو ر ڈ آف اسلامک ایجو کیشن نے اپنے صدا رتی خطا ب میں فر ما یا کہ’ہمارے تعلیمی ادارے سماج میں اپنا ایک نمایاں رول ادا کریں۔ محض تعلیمی اداروں کا آغاز کرنا کوئی بڑا کارنامہ نہیں ہے بلکہ اس کو مثالی بنانے کے لیے ہماری جد و جہد ہو، ہمارے ادارے تحریکی فکر کو عام کرنے والے سنٹرس مراکز بنیں۔ ہما رے تعلیمی اداروں میں Parenting Classes ، منعقد کریں اور فیمی کا نظم ہم قا ئم کرتے ہوئے اس سے استفادہ کرنے

کی کوشش ہو۔آج دنیا کے پاس معلومات کا خزانہ تومو جود ہے لیکن سب سے اہم چیز آج دنیا حسن اخلاق سے محروم ہے۔ ہما رے ادارے دنیا کو صحیح را ستہ دکھا نے والے بنے“۔ ڈاکٹر سید کاظم معاون سکریٹری حلقہ نے ”تعلیمی اداروں کے ذمہ داران کے اوصاف“ پر پی پی ٹی کے ذریعے تفصیل سے اظہار خیال کیا۔ اس موقعہ پر مولانا محمد یوسف کنی معاون امیر حلقہ، ریاض احمد معاون سکریٹری حلقہ اور ریاست بھر سے جماعت کے زیر انتظام چلنے والے تعلیمی اداروں کے ذمہ داران شریک تھے۔ جناب زبیر احمد اور مظہر صاحب نے کنوینر کی ذمہ داری ادا کی۔